وقت آ گیا ہے کہ مزدورا پنے حقوق کیلئے متحد ہو جائیں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) انجمن اڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر میاں آصف اسلم دیگر عہدیدا را ن نے کہا کہ عوام پاکستان موجودہ کمر توڑ مہنگائی اور بڑھتی ہوئی انرجی کرائسز سے بے حد پریشان ہیں عام ادمی اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کہاں سے کمائے گا آئے روز قیمتوں میں بے جا اضافہ معاشی بحران کا سبب بن رہا ہے جسے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری کنٹرول کرنا ہوگا تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ کبھی پٹرول کی قیمت میں اضافہ تو کبھی گند م و آٹا ادویات،سبزیات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن کو ئی پو چھنے والا نہیں خدا کے لئے غریبوں کو جینے کا حق دیجئے ملک میں چینی کا سٹاک موجود ہے تو مہنگائی کے دورمیں آٹے کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کرکے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا غریب آدمی مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہورہا ہے ۔احتجاج،ہڑتال اور یونین کی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں اور بھاری جرمانے تجویزکئے گئے ہیں جو سرمایہ داروں کو نوازنے کے مترادف ہے،موجودہ حکمران غریب محنت کشوں سے جینے کاحق چھین لیناچاہتے ہیں جو پاکستان میں ساڑھے سات کروڑ لیبر فورس کو کسی طور بھی منظور نہیں ۔غلہ منڈی کے صدر میاں اصف اسلم اورعہدیداران نے کہاکہ حکومت طبقہ نے ہمیشہ غریب عوام کے مفاد میں پالیسیاں بنانے کی بجائے ذاتی مفادات پر مبنی منصوبہ سازی کی تاجر رہنماوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کروڑوں لوگوں کو بیرروزگارکرنے کی بجائے حفاظتی اقدامات پرزور دیاجائے اوربہترسسٹم بنایاجائے تاکہ مسائل کاخاتمہ اور لوگ روزگار کماسکیں،ملک بھرکے محنت کشوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرکے ظالم حکمرانوں کے خلاف پرامن مزاحمت کا آغازکردیا ہے،وقت آگیاہے کہ مزدور اپنے حقوق کیلئے متحد ہو جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں