ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ایک بار پھر روحانی سکون کی تلاش میں ورنداون پہنچ گئے، جہاں انہوں نے روحانی پیشوا پریمانند مہاراج سے ملاقات کرکے ان کی دعائیں اور آشیرواد حاصل کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں میاں بیوی ننگے پائوں رادھا کیلی کنج آشرم کی جانب جا رہے ہیں۔ سخت سیکیورٹی حصار میں ہونے والے اس دورے کے دوران ویرات اور انوشکا نے خود کو نمایاں ہونے سے بچانے کے لیے چہرے پر ماسک بھی پہن رکھا تھا۔




