ٹائیگر شروف بھی پراپرٹی بیچنے والے اداکاروں میں شامل

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف بھی حالیہ دنوں میں پراپرٹی بیچنے والے اداکاروں کی فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔36 سالہ ٹائیگر شروف نے پونے کے علاقے ہڈپسار میں واقع اپنا اپارٹمنٹ 8 کروڑ 87 لاکھ میں فروخت کردیا ہے۔بھارتی میڈیار پورٹ کے مطابق اداکار کو اس پراپرٹی ڈیل سے تقریبا 18 اعشاریہ 3 فیصد کا منافع ہوا ہے، انہوں نے یہ جائیداد مارچ 2024 میں ساڑھے 7 کروڑ میں خریدی تھی۔رپورٹ کے مطابق پراپرٹی 3 پارکنگ جگہوں سمیت فروخت کی گئی ہے، جس کا کل رقبہ4ہزار249مربع فٹ ہے، جسے انہوں نے ہی خریدا ہے جو پہلے سے اس میں کرائے پر موجود تھے۔حالیہ عرصے کے دوران اکشے کمار، امیتابھ بچن اور پریتی زنٹا نے بھی بڑی مالیت کی جائیدادیں فروخت کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں