ٹی ٹوئنٹی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ اور جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کے اشتراک سے جے ٹیکس کلب کرکٹ ٹی ٹونٹی ناک آئوٹ ٹورنامنٹ 2026 کا آغاز جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں شروع ہوگیا ٹورنامنٹ کا مقصد ینگ ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ناک آئوٹ ٹورنامنٹ میں 82 رجسٹرڈ،کرکٹ کلبز ڈسٹرکٹ فیصل آباد حصہ لے رہیں ہیں سی ای او جواد کلب شیخ جواد افضل،جی ایم جواد کلب میاں ندیم اشرف ایڈووکیٹ ،آفیشلز نوید نذیر،میاں کاشف فرید اور صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اعجاز فاروق اوردیگر عہدے داران ،عدنان انور،محمد اسلم اور طارق فرید نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ایونٹ میں نیشنل پلیئرز عبد الصمد، آصف علی اور عرفان نیازی بھی حصہ لے رہے ہیں ایونٹ میں جیتنے والی ٹیم کیلئے 2 لاکھ روپے انعام جبکہ رنر اپ ٹیم کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے اسکے علاوہ مین آف دی ٹورنامنٹ ، بیسٹ بالر اور پلیئرز کیلیے لاکھوں کے انعام بھی رکھے گئے ہیں تمام میچز جواد کلب فیصل آباد میں کھیلے جا رہے ہیں اس موقع پر سی ای او جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس شیخ جواد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے فیصل آباد میں کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے سکے اور ان کا کہنا تھا اس ٹورنامنٹ میں لاکھوں روپے کے کیش انعامات دیے جائیں گے ٹورنامنٹ بغیر اینٹری فیس کے منعقد کرایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں