پاکستان آئل فیلڈز کے منافع میں45فیصد اضافہ

اسلام آباد ( بیورو چیف)پاکستان آئل فیلڈز کے سہ ماہی منافع میں 45 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران پاکستان آئل فیلڈز کا منافع 8.56 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ سال میں جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران کمپنی کو 5.89 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح جولائی تا ستمبر 2025 کے مقابلہ میں جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران پاکستان آئل فیلڈز کے منافع میں 2.67 ارب روپے یعنی 45.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں