پاکستان علماء کونسل ضلع فیصل آباد کا ماہانہ اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ماہانہ اجلاس میں پاکستان علماء کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام 9ستمبر بروز منگل کو پروین شاکر کمپلیکس فیصل آباد میں ہونے والی سیرتِ رحمة للعالمین کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور کانفرنس کی بھرپور کامیابی کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی صاحب ہوں گے اور کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء کرام اور نعت خواں حضرات تشریف لائیں گے۔اسکے علاوہ ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب اور بارشوں کی تباہی کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور سیلاب متاثرین کی امداد اور ریسکیو میں پاک فوج ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام افراد کی نہ صرف جانی و مالی نقصان کی تلافی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں