فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار،آج پھر مزید81وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے، مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5لڑکیوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کے لئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد کے رہائشی عاصم نے بتایا کہ اس کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، سرگودھا روڈ کے علاقہ نور پور کے ایوب کی بیٹی(م) گھر سے سکول گئی واپس نہ آئی، فیکٹری ایریا کے علاقہ ٹاٹا بازار کے کریم کی بھانجی (ع) کو ملزم نعیم وغیرہ، تھانہ صدر کے علاقہ یٰسین چوک کے ریاض کاشف کی بیٹی (ن) کو ملزمان عزیز وغیرہ اور کھڑیانوالہ کے علاقہ 77ر ب فرحانہ عابد کی بیٹی (ت) کو ملزمان یاسر وغیرہ نے اغوا کر لیا۔ جبکہ تھانہ منصورآباد کے مین بازار میں اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر موٹرسائیکل سوار نوجوان سہیل اقبال ولد رحمت علی کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ کارخانہ بازار کے ابرار سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، ریگل روڈ پرسونیا تبسم سے پرس، اے بی سی پل کے قریب محمد خان سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، بڑا قبرستان کے قریب آصف سے موٹر سائیکل چھین لی، ڈائیوو روڈ پر نذر حسین سے نقدی و فون،چاندنی چوک میں راشد علی سے 23ہزار، مدینہ چوک کے قریب سید حسنین رضا سے سوا دو لاکھ، محلہ عثمان غنی کے سلیم سے 41ہزار روپے، ڈائیوو اڈا کے قریب شبیر سے 15ہزار روپے، کنک بستی کے قریب طارق سے نقدی وفون،کوہ نور پلازہ کے قریب احسان سے جھپٹا مار کر پرس، تیزاب مل چوک کے قریب وحید عباس سے 50ہزار روپے، بابر چوک کے قریب ارسل سے جھپٹا مار کر فون، 208 رب کے غلام عباس کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری، مدینہ ٹائون میں محمد حیدر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان چور لے گئے، نصیر آباد کے فضل ہادی سے 25ہزار وفون، ملک پور کے عابد نواز سے 62ہزار روپے، نصیر آباد کے عمران علی سے 94ہزار وفون، منصورآباد کے علی رضا سے 70ہزار روپے، امین ٹائون کے عابد سے 31ہزار روپے، منصور آباد کی شاہین کوثر سے جھپٹا مار کر پریس چھین لیا’ ملت ٹائون کے عثمان کا گھر لوٹ لیا’ دھنولہ کے قریب عبدالرشید سے نقدی وفون، 191ر ب کے الطاف حسین کے گھر سے بکرے،192 رب کے عمران سے 25ہزار وفون’ 249 رب کے چوہدری شیراز سے موٹر سائیکل، نقدی، 58ج ب کے اختر سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، نڑوالہ بنگلہ کے قریب انضمام الحق کی مرغیاں چوری’ 57ج ب کے فرحان امجد کی دکان کا صفایا کر دیا، ایوب ریسرچ کے اسلم سے پونے دو لاکھ لوٹ لئے’ 66ج ب کے سلطان سے 20ہزار چھین لیے’ 245ر ب کے احمد رضا سے 94ہزار روپے، 66ج ب کے رمضان کے گھر سے 2بکرے، سدھار فریش فلور مل کے قریب لیاقت علی سے 70ہزار روپے وفون، جدہ مارکیٹ کے قریب کاشف سے 25ہزار روپے، پنجاب ہائوسنگ کالونی کے بشارت علی سے نقدی و فون، عبداللہ پارک کی شائستہ دستگیر سے2ہزار، 128 گ ب کے غلام سرور سے 35ہزار روپے، 94 گ ب کے نعیم سے 45ہزار روپے، 72گ ب کے رضوان کے ڈیرہ سے مویشی چوری، چکو موڑ سے قیوم سے 7ہزار، 653گ ب سے جان شیر خان کے ڈیرہ سے 7لاکھ کے مویشی چوری، 145گ ب کے نفیس احمد سے 50ہزار، 99 رب کے اسلم سے نقدی’ فون’ 91رب میں ظفرکے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں کے زیورات ونقدی لوٹ لی’ رحمے شاہ چوک میں رائو فرحان سے 85ہزار، 610گ ب کی پٹھانی بی بی کی حویلی سے مویشی، 400گ ب کے ثاقب سے 38ہزار وفون، 498گ ب کے کاشف سے 50ہزار، 548گ ب کے ذکاء اللہ سے ڈیڑھ لاکھ، فرید ٹائون کے عمر فاروق سے تین لاکھ،سمندری المدینہ فارمیسی سے ارشد سے اڑھائی لاکھ روپے اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے رفیق، سرکلر روڈ سے بلاول، ریلوے روڈ سے معاویہ، کوتوالی روڈ سے تیمور، سنت پورہ کے غلام مصطفی، ریگل روڈ سے اکرم، ڈی گرائونڈ سے نجیب اﷲ، مزمل ہاشمی، آئیڈیل بیکری سے اشفاق، سوشل سکیورٹی ہسپتال سے قیصر جمیل، نعمت کالونی کے احمد، کوہ نور پلازہ سے دائود سلمان، نیو گرین ٹائون کے اسامہ احمد، 100 ج ب کے خالد محمود، محلہ گارڈن کے فہد حسین، شمس آباد کے عمران، امین پارک کے خلیل، علامہ اقبال کالونی کے حامد، العزیز ہوٹل سے ذوالفقار، 84 ج ب کے عبدالمجید، 67 ج ب کے ارشاد علی، شفیع مارکی سے شاہد علی، گارڈن ہوٹل سے قاسم، 32 گ ب کے بلال حسین اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




