لاہور(بیوروچیف)محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5ویں اور 8ویں جماعت کے امتحانات بھی بورڈز کی سطح پر لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ امتحان پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی لے گی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سال نویں اور دسویں بورڈز امتحان کے خراب نتائج کے باعث فیصلہ کیا گیا، دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ذہنی تربیت ہے، بورڈ امتحان سے نویں دسویں کلاسز کے بورڈ رزلٹ بھی اچھے ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ تمام سکولز سربراہان کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی




