پولیس بے بس’ڈکیتی ،چوری کی مزید31وارداتیں،’6اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید31وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے 2خواتین اور 4لڑکوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ68گ ب توقیر کی بیٹی(م) کو اوباش ملزمان شہباز وغیرہ، 127گ ب کے عمر حیات کی ہمشیرہ (م) کو ملزمان مبشر وغیرہ نے اغوا کر لیا، غلام محمد آباد کے علاقہ انڈیپنڈنٹ ہسپتال کے قریب شعیب کے بیٹے عماد، زرعی یونیورسٹی کے فاطمہ کا بیٹا غلام فرید،رضا آباد کے خلیل کا بھائی جمیل اور مدینہ ٹائون یوسف آباد کے غلام مرتضیٰ کا بیٹا حسنین مرتضیٰ گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ڈائیوو روڈ پر لاثانی گارڈن کی مسجد کا غلہ توڑ کر نقدی چوری، مدینہ آباد کے اکرام کے گودام سے بھاری مالیت کا قیمتی سامان چوری، خواجہ اسلام روڈ پر ارسلان نبیل سے90ہزار وفون، یوسف آباد کے حمزہ سے نقدی وفون، گلستان کالونی کے مختار سے 15ہزار وفون چھین لیا، کینال روڈ رائل مارکی کے قریب لیاقت علی سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، 203ر۔ب مانانوالہ کے اکبر سے 35ہزار وفون چھین لیا، ڈائیوو روڈ ریاض الجنہ کے ذوالفقار سے 21ہزار وفون چھین لیا، جھمرہ روڈ گٹی کے قریب علی رضا سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، 107 ج ب کے بشارت علی کے رقبہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 67ج ب سدھار کے قریب ارشد کے بیٹے سے 5لاکھ چھین لیے، جھنگ روڈ تعلیمی بورڈ کے قریب عمر دراز سے لیپ ٹاپ چھین لیا، 70ج ب کے فاروق کے ڈیرہ سے بکرے چوری، ناظم آباد کے قریب شکیل سے نقدی وفون چھین لیا، 55ج ب کے قریب انور سے 22ہزار وفون چھین لیا، مکہ سنٹر کے قریب رضوان سے نقدی وفون چھین لیا، 61ج ب کے اکرم کی حویلی سے مویشی چوری، 237گ ب کے نور علی سے سوا تین لاکھ وفون چھین لیا، 653گ ب کے رفیع کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کی کھاد کی بوریاں’ سامان چوری، 630گ ب کے قریب مراتب علی سے 12ہزار وفون چھین لیا، 52گ ب کے مقصود کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ علاوہ ازیں چک جھمرہ مظفر آباد سے جاوید، 55گ ب کے ظہیر عباس، سو ل لائن سے اکبر علی، الائیڈ ہسپتال سے نوید، پیپلز کالونی کے نعیم، ہلال روڈ سے فیاض، غلام محمد آباد سے وقاص، مدینہ آباد کے مصطفی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہربھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں