کراچی (بیوروچیف)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی مقصد ہے۔ترجمان وفاقی وزارت صحت کے مطابق کراچی میں مصطفی کمال کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم پر اجلاس ہوا، جس میں ڈبلیو ایچ او، یونیسف اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ترجمان کے مطابق صوبائی کوآرڈینیٹر سندھ پولیو نے وفاقی وزیر صحت کو پیشرفت اور کارکردگی پر بریفنگ دی، اس موقع پر حاصل شدہ نتائج، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔




