پٹرول کی قیمت کا تعین یومیہ بنیاد پر کرنا مضحکہ خیز ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد چیئر مین مرزا اشر ف مغل، صدر ینگ ٹریڈر زملک سہیل نیاز طوراور سینئر تاجر رہنمائوںنے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںکا تعین ہفتہ وار کی بجائے یومیہ بنیاد پر کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے قیمتیں بڑھنے کے انتظارمیںپٹرول کی فراہمی روکنا ناصرف عوام دشمنی ہے بلکہ پٹرول پمپ مالکان کو مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کرنے کاموقع ملے گا عوام کیلئے 24 گھنٹے پٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاجروں نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اوربحران پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ اس اضافے کو فوری طور واپس لیا اورتیل بحران کو ختم کیاجائے کیونکہ عوام بجلی و گیس اور بنیادی ضروریات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شدید مشکلات کا شکارہے موجودہ صورتحال میں نا صرف کم آمدنی والے طبقہ کیلئے دووقت کی روٹی کا بندوبست کڑا امتحان بنتا جا رہاہے بلکہ متوسط طبقہ بھی مسلسل معاشی دبائومیں ہے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ پچھلے یک ہفتہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں 14 فیصداضافہ ہوا ہے ا س اضافہ میں بڑا حصہ ٹیکسوں ور لیولیز کاہے حکومت ڈیزل میں80 روپے اورپٹرول پر70 روپے کے علاوہ 20 روپے فی لٹرکسٹم وصول کر رہی ہے اس طرح ٹیکسوں لیولیزاور کسٹم کی مد میں95 روپے فی لٹر کا اضافی بوجھ صارفین پر ڈالا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں