اواگت(نامہ نگار)31واں عظیم الشان سالانہ عرس مبارک پیر سید محمد شمس الضحی شاہ پیر سید محمد بدر الدجی شاہ، پیر سید محمد رفیق شاہ کاظمی المعروف بابا جی سرکار روڈے شاہ کے آستانہ عالیہ قادریہ رفیقہ جمالیہ 108گ ب سائیں دی کھوئی میں عرس مبارک کی دو روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت پیر سید ابرار شاہ پیر سید عمران شاہ کی جس میں خصوصی خطاب پیر سید محمد القادر شاہ قادری رفیقی جمالی نے ودیگر مقررین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولیا کرام نے اپنی زندگیاں دین اسلام کے سربلند ی اور اصلاح معاشرے کیلئے وقف کر دیں اولیا اللہ کی تعلیمات کو نئی نسل تک پہنچا کر انکا مسقبل سنوارا جا سکتا ہے پیر سید رفیق شاہ کاظمی المعروف بابا جی سرکار روڈے شاہ نے ہمیشہ انسانیت سے محبت امن رواداری اور اتحاد امت کا درس دیا




