پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے ٹوبہ کے شہری پریشان

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر کے پوش علاقے میں عرصہ دراز سے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بنیادی ضرورت پوری نہ ہونے کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق متعدد بار متعلقہ اداروں کو آگاہ کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اہم اور رہائشی علاقوں میں بھی صاف پانی جیسی بنیادی سہولت کا فقدان تشویشناک ہے۔مکینوں کے مطابق مجبورا وہ مہنگے داموں پانی خریدنے یا دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں، جس سے روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں