چنیوٹ(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے تحصیل کے اندر اقدامات جاری ہیں انشا اللہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو بھوآنہ سے اچھے نتائج ملیں گے ان خیالات کااظہارپیپلزپارٹی تحصیل بھوآنہ کے صدرسید طاہر شاہ نے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے جو اس بار بھر انداز سے بھوآنہ کے اندر جاری ہے عوام الناس کو بتایا جارہا ہے کہ ایک فتنہ نے عوام کے جذبات سے کھیلا جس کی اب وہ سزا بھگت رہے ہیں عمران خان نے جھوٹ پر مبنی کہانیاں سنا سنا کر نوجوان نسل کے دماغ خراب کئے اور انہیں بدتمیز بنادیا لیکن اب صورتحال مختلف ہے ہم نوجوان نسل کو بتارہے ہیں کہ کیسے پیپلزپارٹی نے قربانی دی ہیں اور کس طرح اپنا حق حاصل کیا جاتا ہے کس طرح ملک کے مفاد میں سیاست کو قربان کرنا پڑتا ہے پیپلزپارٹی نے یہ سب کچھ کیا ہے ملک اور پارٹی کی بقا کی خاطر جانیں تک قربان کیں ہمارے لیڈروں کو شہید کیا گیا مگر آج بھی پیپلزپارٹی اپنے مشن پر چل رہی ہے اور عوام کی خدمت کر رہی ہے۔




