پی ٹی آئی کی سیاست صرف ایک فرد تک محدود ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیساتھ سیاسی استحکام کی بھی ضرورت ہے ان کا کہناتھاکہ سڑکوں پر سیاست کرنے کی بجا ئے جمہوری اور آئینی دائر ے میں رہ کربات چیت کرنی چاہئے مگر پی ٹی آئی کی سیاست صرف ایک فرد تک محدودہے ان کے سیاسی رویے میں تبدیلی نظرنہیں آتی۔انہوں نے کہاکہ سیاسی استحکام کے لیے حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کو پارلیمان اور سپیکر آفس میں مذاکرات کی دعوت دی جا چکی ہے مگران کے لیے پاکستان سے زیادہ بانی پی ٹی آئی اہم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بانی کی رہائی عدالت سے ممکن ہے، احتجاج اور انتشار کی سیاست سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں پی ٹی آئی کے متعدد اہم رہنما اور اراکینِ اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں