چالاک ملزمان نے منافع کالالچ دیکر4شہریوں کو کنگال کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 4شہریوں کو کنگال کر دیا، حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق نور پور کے رہائشی حمیدنے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ وہ رینٹ اے کا کاروبار کرتا ہوں اس کے واقف کار ملزم محمد حسین نے کچھ عرصہ کیلئے30لاکھ مالیت کی کار کرایہ پر حاصل کی، حسب معاہدہ نہ تو کرایہ ادا کیا اور نہ ہی گاڑی واپس کی مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد انکاری ہو گیا، 190ر۔ب کے ثاقب یعقوب نے ریلبازار پولیس کو بتایا کہ بی بی جان کے سینئر پروڈکشن مینیجر محمد آصف نے 10لاکھ کی رقم ادھار لیکر واپس نہ کی مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا ، جبکہ پیپلز کالونی نمبر2راجہ چوک کے رہائشی اشفاق نے بتایا کہ ملزم بلال نے کاروبار کیلئے 8لاکھ اور سرگودھا روڈ کے احمد سے اس کے جاننے والے ملزم ندیم نے17لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں