چنیوٹ میں پاک آرمی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے کولیکشن کیمپ قائم

چنیوٹ(نامہ نگار)پاک آرمی کی جانب سے گورنمنٹ اسلامیہ کالج گیٹ پر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے کولیکشن کیمپ قائم کر دیا گیاہے۔چنیوٹ شہریوں سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کولیکشن کیمپ میں راشن ، کپڑے، کمبل،جوتے،ادویات اور خشک خوراک دینے کی اپیل ہے۔چنیوٹ شہریوں سے اشیائے ضروریہ سمیت نقد رقم بذریعہ اکانٹ نمبر عسکری بینک 00280100620583دینے کی اپیل ہے ۔ چنیوٹ سیلاب متاثرین کی خدمت ہر شہری کا قومی و اخلاقی فریضہ ہے۔شہری بڑھ چڑھ کی دکھ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاک آرمی کے کولیکشن کیمپ میں اشیائے ضروریہ پہنچائیں۔چنیوٹ پاک آرمی سیلاب متاثرین تک آپکی امداد فوری پہنچائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں