گوجرہ ( نامہ نگار)چوروں نے ایک اور شہری کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر372ج ب کے دولت علی اپنی موٹر سائیکل نمبر6791ایف ڈی کے اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اورخود اندر چلا گیا جس کی عدم موجود گی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چورنے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی اور موقع سے فرارہوگیا ۔واردات کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔




