چیف منسٹر بیوٹیفکیشن پراجیکٹس، افسران کو ٹاسک تفویض

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد نے ڈویژن بھر میں چیف منسٹر بیوٹیفیکیشن پراجیکٹس کی سکوپ آف ورک کے مطابق مانیٹرنگ کیلئے کمشنر آفس کے افسران کو ٹاسک تفویض کردیا۔کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہواجس میں ڈویژن میںپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت دیگر سیکٹرز کے جاری منصوبوں کی بھی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ عوامی بہبود کے منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے زہر اہتمام میٹرو بس پراجیکٹ پر عملدرآمد،مثالی گائوں منصوبہ اور کفایت شعاری مہم بارے امور بھی زیر بحث آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں