ڈاکوؤں اور چوروں کی45مقامات پر لوٹ مار،اغواء کی12وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا ، آج پھر مزید45وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔ متعد دشہری موٹر سائیکلوں سے محروم، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر8 خواتین اور 4نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق چنیوٹ بازار خریداری کیلئے آنے والی رضوان کی جواں سالہ بیٹی(ف) ، گلبرگ کے علاقہ عید گاہ روڈ پر سعدیہ کی بیٹی(ن) کو شاہد وغیرہ ،رضا آباد کے علاقہ ارشد ٹائون کی ن کو ملزم زاہد نے اغوا کر کے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،ملت ٹائون کا علاقہ ضیاء الحسن شہید کلونی سے نواز کی اہلیہ(ص) ، ستیانہ کے علاقہ 39گ ب کے منتظر کی اہلیہ(ش) کو ملزمان اویس وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ266ر۔ب کے شفیق کی ہمشیرہ(الف) کو زاہد وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ 392گ ب کے خالد کی بیٹی(س) کو نبیل وغیرہ نے اغوا کر لیا، غلام محمد آباد کے علاقہ اعجاز ٹائون میں عبدالمنان، مدینہ ٹائون کے علاقہ204چک کے راشد کا بھتیجا سبحان، نشاط آباد کے علاقہ 5ج ب کی صائمہ بی بی کا بیٹا کاشف اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر۔ب کے فرمان کا بھائی مروان گھر سے کام کاج کیلئے نکلے واپس نہ آئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔بیرون ضلع کچہری سے اسلم سے25ہزار و فون چھین لیا، انصاری پارک کے قریب ریاض شفیق سے50ہزار طلائی انگوٹھی چھین لی، ڈگلس پورہ کے کاشف منیر سے نقدی، لیپ ٹاپ اور سامان چوری، توصیف ہوزری کے قریب شفیق الرحمن سے40ہزار و فون چھین لیا،213ر۔ب کے عارف سے نقدی و فون ہتھیا لیا، کوہ نور سٹی کے قریب محمد علی سے63ہزار و فون چھین لیا، کینال روڈ 4چک کے قریب عاصم سے5لاکھ چھین لیے،گیماں والا چوک کے قریب غلام مرتضیٰ کے گھر سے قیمتی سامان چوری،202ر۔ب بھائی والا کے آصف نذیر کے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری،واپڈا سٹی کے شہباز کے گھر سے13لاکھ کے زیورات نقدی چوری کر لی، چک جھمرہ کے وقار سے نقدی و فون،60ج ب کے عمار سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا، منان ٹائون کے زین ضیاء سے25ہزار و فون چھین لیا، منڈی موڑ پر اسامہ سے فون چھین لیا، پیپلز کالونی نمبر2کے مدثر ضیاء کے گھر سے 4لاکھ مالیت کا سامان چوری، رضا آباد کے عرفان علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی ، سامان چور لے گئے،محلہ اسماعیل آباد کے وسیم اکرم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، جڑانوالہ جنازہ پڑھنے آئے عثمان اکرم کا موبائل فون چوری،177گ ب کے منور حسین کے ڈیرہ سے بکرے چوری،125گ ب کے ساجد علی کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کی کھاد چوری،457گ ب کے قریب ساجد حسین سے جھپٹا مار کر فو ن چھین لیا،375گ ب کے احمد علی کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، 565گ ب کے عبدالرحمن کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،658گ ب کے شہباز کے ڈیرہ سے ٹریکٹر کی بیٹری چوری،656گ ب کے ریاست علی کی حویلی سے مویشی چوری،194ر۔ب کے سہیل سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا،106ر۔ب کے توحید کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،440گ ب کے نذیر کی حویلی سے مویشی چوری،603گ ب کے رائے کلیار کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری،471گ ب کے عتیق کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری،373گ ب کے خالد محمود سے35ہزار و فون چھین لیا، 528گ ب کی چندہ بی بی کی حویلی سے 11بکرے چوری،209گ ب کے ماجد کی چھت سے مرغے اور مرغیاں چوری، دیگر وارداتوں کے دوران بھاری مالیت کا سامان چور لے اڑے۔علاوہ ازیںجڑانوالہ جنازہ گاہ سے نعمان کی کار، مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ سے خالد، میڈیا کام سے وقار، میاں پنڈ سے شہباز محمود، نلکہ کوہالہ سے قاسم علی،128گ ب کے علی حسین، شوکت آباد سمندری کے رفیق اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کو پکڑّے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں