ڈاکے معمول بن گئے،مزید65وارداتیں’شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں ناکام، آج پھر مزید 65مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی، قیمتی سامان موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق علی ہائوسنگ کالونی کے شکیل احمد کی شاپ سے درجنوں مرغیاںچوری، اے بی سی روڈ پر علی رضا کی شاپ سے اڑھائی لاکھ کا سامان چوری، اڈا اچکیرہ کے دکاندار رمضان کی دکان کا صفایا کر گئے، غلام محمد آباد کے محمد شفیق سے نقدی وفون، سمندری روڈ ایل سی ایم سکول کے قریب احتشام سے جھپٹا مارکر فون، ہجویری چوک کے قریب غلام باری سے50ہزار و فون، سلیمی چوک ستیانہ روڈ پر سدرہ بی بی سے پرس چھین لیا،27ج ب کے حیدر کی حویلی سے مویشی چوری،56ج ب کے انور سے7ہزار وفون، 64ج ب کے عامر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،71ج ب کے اسد علی سے20ہزار وفون، گلشن اقبال کالونی کے سیف کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، مین بازار جوالہ نگر کے قریب توصیف سے نقدی وفون، سمن آباد مین بازار میں بابر علی سے جھپٹا مارکر فون چھین لیا، ملت ٹائون ڈی بلاک کے فضل الرحمن سے نقدی وفون، واپڈا سٹی کے قریب کاظم علی سے جھپٹا مار کر فون، 109ج ب کے مظہر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 195ج ب کے امانت علی سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 47ج ب کے حنیف کی اہلیہ سے نقدی، طلائی چین چھین لی، 52ج ب کے اعجاز کے ڈیرہ سے انورٹر، سولر پلیٹس چوری، 203ر۔ب کے غلام دستگیر سے 10ہزار وفون، 8ج ب کی شمیم اختر سے40ہزار وفون، سمال اسٹیٹ کے قریب اکمل سے نقدی وفون چھین لی، نور پور کے پرویز سے 10ہزار وفون، گرین ٹائون کے ریحان سے 20ہزار وفون، طارق آباد کے نواز سے18ہزار وفون چھین لیا، ہریاں والا چوک کے قریب افتخار سے1لاکھ وفون، پیپلز کالونی نمبر 1کے عبدالرحمن سے 15ہزار وفون، کوہستان اڈا کے قریب احمد رضا سے 3لاکھ وفون، محلہ رسول پارک کے قریب بلال سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، جلوی مارکیٹ کے باہر زبیر سے جھپٹا مار کر فون، گٹ والا پارک کے قریب یاسر سے نقدی وفون، حیدر کالونی کے لیاقت علی سے نقدی وفون چھین لیا، کشمیر پل کے قریب تصدق سے23ہزار وفون، 204چک کے باہر عامر سے80ہزار وفون، امباں والی پلی کے قریب سجاد سے نقدی وفون، ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب ظہور سے نقدی وفون، بائو والا میں مرید حسین سے5ہزار وفون، نیو انار کلی بازار کے افضل حبیب سے نقدی و فون چھین لیا، ڈائیوو روڈ پر اصغر علی سے نقدی وفون، 100ج ب کے سید وقار حسین سے10ہزار وفون چھین لیا، النجف کالونی کے قریب صادق سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، جڑانوالہ روڈ پر سلیم سے جھپٹا مار کر فون، 208ر۔ب کے قریب عبدالوحید سے نقدی وفون، بجلی گھر سٹاپ سمندری روڈ پر سکندر حیات سے پیڈسٹل فین’ سامان چوری، 228ر۔ب کے ناصر علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، قائداعظم مارکیٹ ڈجکوٹ روڈ پر علیم سے میڈیسن سے بھرے بیگ، 52ج ب کے افضال سے نقدی وفون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلع کچہری سے سیف علی، ریگل روڈ سے اسلم، گرونانک پورہ کے عرفان سہیل، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے محمد سلیم، ناصر نگر کے رشید، کلاش پارک سے عباس علی، ڈی گرائونڈ سے حسین احمد، ذیشان احمد، سیعد کالونی کے قیصر، رشید آباد کے اسلم، کوہ نور پلازہ سے رمضان، ٹاٹا بازار سے اعجاز احمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں