ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی گارڈ سمیت شہادت کی مذمت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردی کے واقع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ انکے گارڈکی شہادت اور ساتھیوں کے زخمی ہونیکی مذ مت کرتے ہوئے دہشتگردوں کو قانو ن کی گرفت میں لانے کاعزم ظاہر کیاہے۔ جاری بیان میں انہوں نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے انہوں نے ایسے حملوں کوامن دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی قراردیااور کہا کہ حکومت اورپاک فوج مجرموں اور سہولت کاروں کوکیفرکردارتک پہنچانے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے گی۔انہوں نے ریاست کادفاع کرنے والے سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہاراورپاک فوج کے جوانوں سمیت دوسرے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کاکسی بھی مذہب ڈے تعلق نہیں۔ امن وامان کو سبوتاژ کرنے والے عناصر اور وارجی جتھوں کوریاست کی پوری قوت کے ساتھ نمٹاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں