کمالیہ(نامہ نگار )تحصیل کمالیہ کے علاقے تھانہ بھسی کی حدود میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 4افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ موضع بھسی کاٹھیاں میں پیش آیا،مرنیوالوں میں45سالہ بابر،55سالہ شکیل،50سالہ مظہر اور35سالہ سلیمان شامل،ڈیرے کا مالک گرفتار، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 45سالہ بابر ولد فاضل ، 55سالہ شکیل شاہ عرف شیلے شاہ ، 50سالہ مظہر ولد غلام حسین اور35سالہ سلیمان عرف سلہی ولد لیاقت شامل ہیں جبکہ دوافراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جن کو ڈسٹرکٹ ہسپتا ل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا پولیس نے حیدر کاٹھیہ نامی مکان مالک کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق چاروں افراد نے موضع بھسی کاٹھیاں میں ایک ڈیرے پر مبینہ طور پر زہریلی شراب پی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم تھانہ بھسی موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس واقعہ کے دیگر پہلووں اور ممکنہ طور پر ملوث عناصر کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔




