جڑانوالہ(نامہ نگار) “ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن” ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا نے اتائی ڈاکٹر مٹھو کا کلینک سیل کر دیا ہے،اتائی ڈاکٹر کے حمایتی سفارشیوں کی منتیں ترلے بھی کام نہ ائے،تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ جڑانوالہ کے نواح بچیانہ چک نمبر 7 گ ب میں اتائی ڈاکٹر مٹھو کے مبینہ غلط انجکشن لگانے پر دوشیزہ جاں بحق ہو گئی ہے متوفیہ کی ایک ماہ بعد شادی تھی عطائیت کے ہاتھوں دوشیزہ کی ہلاکت کی خبر ڈیلی بزنس رپورٹ میں تفصیل کیساتھ شائع ہوئی تھی،سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر شہباز نے ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا کو کارروائی کی ہدایت کی جس پر ڈاکٹر شہزاد رانا نے کارروائی کرتے ہوئے اتائی ڈاکٹر مٹھو کا کلینک سیل کرکے رپورٹ ارسال کر دی ہے مذکور کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔




