سرگودھا (بیورو چیف) پاکستان میں ڈیمز بنانے کیلئے پوری پاکستانی قوم کو یک زبان ہوکر آواز بلند کرنا ہوگی وگرنہ انتہا پسند سیاستدان اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے کالا باغ ڈیمز میں کوئی بھی ڈیم بننے نہیں دیں گے ہمیں ان کی سیاست کو جوتے کی نوک پر رکھنا ہوگا ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور معروف سیا سی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کھربوں روپے کا پانی سمندر کی نظر ہو رہا ہے اگر یہ ڈیم بنائے جاتے تو آج نہ پاکستان کا پانی ضائع ہوتا اور نہ ہی پاکستان میں تباہی ہوتی مگر بدقسمتی سے چند سیاست دانوں نے ملکی معیشت کیساتھ سا تھ پاکستان کی ترقی کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔




