ڈی سی محمد نعمان صدیق کی ترقیاتی سکیمیں جلدمکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے واسا فیصل آباد کے زیر انتظام ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا کہ ان ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے ضروریا ت کے مطابق فنڈنگ کو مینج کیا جائیگا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی جانب سے سی ایم پیکج، پنجاب ڈویلپمنٹ پیکج،پونڈنگ پوائنٹس ، فارن فنڈڈ پراجیکٹ سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ دائود چوک کی مین فورس لائن ، جھنگ روڈ کی ٹرنک سیور ،چکیرہ کی مین لائن ، کریسنٹ گرائونڈ کا انڈر گرائونڈ سٹوریج ٹینک ، منڈی موڑ پر مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ کا وزٹ کیا اور وہاں پر جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے جس کے لئے متعلقہ کنٹریکٹرز کو کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی جائے جبکہ تمام ترقیاتی سکیموں کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے ان کی سخت مانیٹرنگ کی جانی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے چکیرہ لائن،دائود چوک کی مین فورس لائن،جھنگ روڈ پر ٹرنک سیور لائن کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اسی طرح پونڈنگ پوائنٹس پر مون سون سیزن کی تیاریوں کو مکمل رکھا جائے اور ان مقامات کو پونڈنگ پوائنٹس کے تناظر میں رکھا جائے وہاں پر بارشی پانی کی تیز رفتار نکاسی کے لئے موثر اور پائیدار حل نکالا جائے۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈی آپریشنز فرحان اکرم ، ڈی ایم ڈی انجینئرنگ شعیب ضیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید شاہ سمیت دیگر واسا افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں