کسی مظلوم کو انصاف کیلئے دربدر نہیں ہونا چاہیے

ماموں کانجن (نامہ نگار) سی پی او فیصل آباد کا تھانہ ماموں کانجن کا سرپرائز وزٹ، ریکارڈ کی جانچ، افسران کو ہدایات سی پی او فیصل آباد نے تھانہ ماموں کانجن کا اچانک سرپرائز وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران تھانے کے ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے سرپرائز وزٹ کے دوران تھانہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام سے خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے اور ہر آنے والے کی درخواست پر فوری کارروائی کی جائے۔سی پی او نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ کسی مظلوم کو انصاف کے لیے دربدر نہیں ہونا چاہیے۔ رشوت اور سفارش کا کلچر بالکل برداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے عملے کو کرائم کنٹرول، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ ریکارڈ میں پائی جانے والی خامیوں کو فوری دور کرنے کا حکم دیا۔تھانہ ماموں کانجن کے عملے نے سی پی او کو یقین دہانی کروائی کہ ہدایات پر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں