سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں شریک مختلف محکموں کے افسران نے وزیر اعلی پنجاب کے عوامی بہبود کے اقدامات پر پیش رفت و اپنی تیاریوں بارے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن کے علاوہ دیگر محکموں کے ڈویژنل افسران و بھکر ، میانوالی کے ڈپٹی کمشنرز جبکہ خوشاب کے اے ڈی سی آر نے ویڈیو لنک شرکت کی۔




