کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت شوگر کین ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

سرگودھا(بیورو چیف)کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ڈویژنل شوگرکین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شوگرکین ڈویلپمنٹ سیس فنڈ کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور زرعی انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمدرضاچوہدری، ڈائریکٹرڈ ویلپمنٹ اینڈفنانس، سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی ویز، ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز، ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کمشنر سرگودھا ڈویژن نے ہدایت کی کہ شوگرکین ڈویلپمنٹ سیس فنڈز کو شفاف انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ گنے کے کاشتکاروں کو بہتر سفری سہولیات اور زرعی انفراسٹرکچر میسر آ سکے۔اجلاس کے دوران متعلقہ محکموں نے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا، جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے ترجیحی ترقیاتی سکیموں پر بھی غور کیا گیا۔ کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے کے ساتھ کام کرنے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں