لاہور(شوبز نیوز) بیوٹیشن و ماڈل صبا عمران نے کہا ہے کہ آج کل ہر کوئی کسی نہ کسی طر یقہ سے آگے جانے کی کوشش کر رہا ہے جس کی وجہ سے نئے لڑکے اور لڑ کیاں باقاعدہ تر بیت کی بجائے ڈنگ ٹپا پالیسی کے تحت ہی چل رہی ہیں جس کی وجہ سے اداکاری کا میعار بھی سب کے سامنے ہیں۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالی اسے اس کی محنت کا پھل دیتے ہیں۔




