گوجرانوالہ سے لیگی ایم این اے شازیہ فرید کا دورہ فیصل آباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کی ممبرقومی اسمبلی شازیہ فرید نے خواتین ونگ کو متحرک اور فعال کرنے کے سلسلہ میں کا حیدری فرنیچر مارٹ نڑوالہ روڈ کا دورہ کیا’ حیدری فرنیچر پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) علماء ونگ کے جوائنٹ سیکرٹری مرشد طارق اسلم’ شہزاد محمود’ پیاری بہنا مصباح’ شازیہ’ رضیہ’ رابعہ’ ردا اور ایمن فاطمہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا’ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے’ ممبرقومی اسمبلی شازیہ فرید کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کی متحرک لیڈر محترمہ زاہد بھٹی’ سابق چیئرمین رضیہ سلطانہ’ ٹکٹ ہولڈر شیخ محمد یوسف کے بھائی شیخ نعیم’ پولیٹیکل سیکرٹری میاں مجاہد’ پیر طارق ولی اور ایم این اے شازیہ فرید کے کوارڈی نیٹر شاہد ناگرہ تھے’ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے شازیہ فرید نے اس قدرپرتپاک استقبال پر مرشد طارق اسلم اور ان کی پیاری بہنوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہاں آکر مجھے گھر جیسا ماحول میسر آیا ہے’ انہوں نے پارٹی کو آپ جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے جو کسی لالچ کے بغیر پارٹی کیلئے کام کر رہے ہیں’ انہوں نے تقریب میں موجود خواتین سے کہا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو پارٹی کا حصہ بنائیں تاکہ ہمارا خواتین ونگ مضبوط ہو’ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کو پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے انتھک کام کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تاریخ پہلی مرتبہ پاکستان کے کسی صوبے کی خاتون وزیراعلیٰ نے جاپان کا سرکاری دورہ کیا ہے’ ہمیں امید ہے ہماری وزیراعلیٰ جاپان سے بہترین آئیڈیاز لائیں گی اور پنجاب کو جاپان جیسا بنانے کی بھرپور کوشش کریں گی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان مرشد طارق اسلم ‘ شہزاد محمود’ پیاری بہنا مصباح’ شازیہ’ رضیہ’ رابعہ’ ردا اور ایمن فاطمہ نے ایم این اے شازیہ فرید کو حیدری فرنیچر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارا اور مسلم لیگ (ن) کا مزاج اور منشور ایک ہے’ اسی لئے ہم مسلم لیگ (ن) کو پسند کرتے ہیں اور پارٹی کے مختلف پروگرامز کی میزبانی کرتے ہیں’ ہمارا مقصد نیک ہے اور ہمیں کسی لالچ کے بغیر پارٹی کی خدمت کرتے ہیں’ آپ ہمارے ذمے جو کام بھی لگائیں گی وہ ہم کریں گے اور انشاء اللہ سو فیصد رزلٹ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں