گوجرہ میں چوری ڈکیتی کی وارادتیں نہ تھم سکیں

گو جرہ ( نامہ نگار)ڈاکوئوں نے دو مختلف وارداتوں میں راہ گیروں سے مال وزر چھین لیا۔جبکہ چوروں نے موٹر سائیکل چوری کر لی۔معلوم ہواہے کہچک نمبر417ج ب کا ظفر اقبال جوکہ بطور سیلزمین کام کرتا ہے اور چک نمبر348ج ب کے قریب جا رہاتھاجس کو موٹر سائیکل سوارڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے 40ہزارروپے سے زائد کی نقدی وقیمتی موبائل چھین لیاجبکہ چک نمبر348ج ب کے طاہر سے بھی گائوں کے قریب ڈاکوئوں نے روک کر ہزاروں روپے نقدی وغیرہ چھین لئے اور کامیاب واردتوں کے بعد فرارہو گئے علاوہ ازیں محلہ رسول نگر کا زاہداحمداپنی موٹر سائیکل نمبر9598اے ای زیڈ پر سوار دکان کریانہ سے سامان خردینے آیا اور موٹر سائیکل دکان کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیاجس کی عدم موجود گی میںنامعلوم چور نے چوری کر لی اور فرارہو گیا۔اورداتوں کی اطلاع تھانہ نواں لاہور وسٹی پولیس کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں