گوجرہ میں چوری کی وارداتیں نہ تھم سکی

گوجرہ( نامہ نگار )چورو ں نے مختلف ورداتو ں میں شہریو ں کو مال وزر سے محرو م کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ نا معلو م چورو ں نے محلہ ندیم پارک کے محبوب عا لم کے گھر میں دا خل ہوکر ہزارو ں روپے نقدی و موبا ئل فون چوری کرلیا دوسری واردات میں نا معلو م چور چک نمبر358 ج ب کے طارق کی حویلی میں دا خل ہو گئے اور حویلی سے قیمتی مو با ئل فون چوری کرلیا ، تیسری واردات میں چک نمبر 430 ج ب کا محمد سلیم اپنی حویلی میں سویا ہوا تھا کہ نا معلو م چور حویلی میں گھس گئے اور ہزارو ں روپے نقدی و موبا ئل فون چوری کر لیے اور فرار ہو گئے چوتھی واردار ت میں نا معلو م چور رات کے اوقات میں چک نمبر 334 ج ب کے آ صف کے ہوٹل میں گھس گئے جہا ں سے پنکھے ، برتن ، واٹر پمپ سمیت دیگر قیمتی سا ما ن چوری کرلیا اور فرار ہوگئے وا ردا تو ں کی اطلا ع ملنے پر صدر پولیس و نوا ں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں