فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری،شیخ سعیداحمد ڈپٹی سیکرٹر ی میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزا اشر ف مغل،صدرینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیازطور اور سینئر رہنمائو ںنے کہا کہ آ ج ملک کا تاجر جس مشکلات شکار ہے اسکے مقابلے کیلئے ہم سب کو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں متحد ہونا ہوگا تاکہ وطن عزیز کو سیاسی و معاشی وطور پر انتہائی مشکلات سے نجات دلائی جا سکے انہوں نے کہا کہ یہ کیسی معاشی ترقی ہے کہ ڈالرکی ہر روز اونچی اڑان اور روپے کی قیمت مسلسل گر نے سے پاکستان کے قرضے چار گناہ بڑھ گئے ہیںجسکے تمام تر منفی اثرات ملک کی زراعت صنعت و تجارت پر پڑرہے ہیںاور عوام مہنگائی کے بوجھ کو برداشت نہیں کر پا رہے خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ قرض پر قرض لینے کیلئے ملکی آزادی کوIMFکے پاس گروی رکھکر اسکی شرائط پر بجلی،گیس اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اورٹیکسں بڑھاکر قوم کوپریشان کیاجارہا ہے۔حکومت کسی کی بھی رہی سب نے ملک و قوم کو IMF کی غلامی میں دیئے رکھا۔ بجلی ، گیس اورپٹر ولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے ان اضافوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر ملک میں صنعت وتجارت کا شعبہ تباہ اور بے روزگاری و مہنگائی میں ہونے والا طوفانی اضافہ کوئی بھی حکومت کنٹرول نہیں کرسکے گی ۔




