ہما قریشی سے شادی کی افواہوں پر مبینہ بوائے فرینڈ کا ردعمل آگیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اور اداکار رچت سنگھ کی ممکنہ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے بعد رچت سنگھ نے پہلی بار اس معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے تمام قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رچت سنگھ ان دنوں اپنی نئی فلم بے بی ڈو ڈی ڈو میں اداکاری کی وجہ سے خوب داد سمیٹ رہے ہیں۔ فلم کی کامیابی کے ساتھ ساتھ ان کا نام ہما قریشی کے ساتھ تعلقات اور ممکنہ شادی کی خبروں کے باعث بھی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں