صفدرآباد(نامہ نگار)یوم رضا کے سلسلے میں سالانہ محفل میلاد مصطفیۖ(برائے ایصال ثواب والدہ محترمہ قربان بابر،محمد عرفان بابر مرحوم) مورخہ 12 اگست 2024 ء بروز منگل بعد نماز عشاء جامع مسجد خالقیہ رضویہ اردو بازار صفدرآباد میں منعقد ہو رہی ہے۔جس میں خطیب پاکستان علامہ حامد سرفراز آف سمندری خطاب فرمائیں گے ۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمد رفیق نقشبندی آف لاہور حاصل کریں گے۔قاری علامہ محمد فیاض نقشبندی آف دارالاحسان فیصل آباد نقابت کرینگے ۔ملک پاکستان سے ثنا خوان مصطفیۖ بھی تشریف لا رہے ہیں۔اہل اسلام سے شرکت کی استدعا ہے۔




