فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل نعیمیہ قرات فورم پاکستان کے زیر اہتمام ادارہ البرہان میں قیام پاکستان وجشن آزادی میں علما ء مشائخ کا کردار کے عنوان سے استحکام پاکستان اور افکار اولیاء کا نفرنس کا انعقاد ہوا استاد القرا ء القاری پیر محمد عاشق نعیمی مدنی میزبان جبکہ علماء مشائخ قرا ء عظام نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے صدارتی خطاب میں کہا کہ علماء مشائخ ‘صوفیا ء اکابرین امہ نے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ان کی زیر ارادت دو قومی نظریہ کی اساس پر پاکستان کا قیام ممکن بنایا۔ اسلاف کی زبردست تحسین لاکھوں شہدا ء کو سلام عقیدت ضرورت ہے کہ ملک وقوم کی رہنمائی میں آپ پھر کلیدی کر دار ادا کریں وارثان محراب و منبر اسلام پاکستان کے ٹھیکیدار نہیں چوکیدار ہیں دشمنانان اسلام پاکستان کے مذموم ارادوں کو قومی اتحاد سے خاک میں ملا دیں ۔صاحبزادہ سید محمد منصور الحق شاہ’ پیر محمد صدیق الرحمن ‘علامہ محمد تنویر طاہر راٹھور’ صاحبزادہ محمد احمد رضا’قاری محمد ہارون چشتی ‘صاحبزادہ علی احمد’ صاحبزادہ محمد حسن رضا’قاری محمد اکرم نعیمی’ صاحبزادہ محمدبرہان’ حافظ محمد ریحان’قاری فرحان و دیگرمقررین نے کہا اسرائیلی کا بینہ کی غزہ پر قبضے کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ او آئی سی پونے دوارب مسلمان اور 57 مسلم مما لک محض راکھ کا ڈھیر نہ نہیں مظلوم فلسطین و کشمیری آزادی میں فحال کردار ادا کر نے کی اپیل اور 14 اگست کو دینی مدارس میں جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کااعلان کرتے ہیں اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی بانیان پاکستان شہدا ء کی بلندی درجات و مغفرت اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔




