2بہنوںاور کزن نے اپنے کیمرہ مین سے شادی کر لی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں 2 سگی بہنوں اور انکی ایک کزن نے سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے والے کیمرا مین سے شادی کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دھوریا گاؤں کی رہائشی اور سوشل میڈیا پر کانٹینٹ بنانے والی 20 سالہ ساروج، 19 سالہ ساوتری اور 18 سالہ سنتوش نے بتایا کہ انہوں نے 17 جولائی کو چامنڈا ماتا مندر میں اپنے کیمرامین وکاس عرف وِکو سے شادی کی۔رپورٹس کے مطابق اس شادی کا انکشاف تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوا، تینوں خواتین نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک دوسرے سے الگ رہنا نہیں چاہتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں