فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران پولیس نے دو خواتین سمیت 5 منشیات فروشوں کو ساڑھے 8کلو چرس اور ہیروئن سمیت پکڑ لیا۔ ٹھیکریوالہ پولیس نے 276 ج ب میں چھاپہ مار کر عائشہ بی بی کو ایک کلو 800 گرام چرس سمیت پکڑ لیا جبکہ اس کا خاوند فضل اکبر فرار ہو گیا۔ تاندلیانوالہ پولیس نے 409 گ ب کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خاتون زنیرہ دختر شبیر کو ایک کلو 700 گرام چرس سمیت دھر لیا جبکہ نشاط آباد پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 7 ج ب سے رضا کو دو کلو ہیروئن’ رندھاوا چوک کے قریب چھاپہ مار کر منشیات فروش علی احمد کو سوا کلو سے زائد ہیروئن اور کمال پور بائی پاس کے قریب بدنام زمانہ منشیات ناصر نذیر کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 1320 گرام ہیروئن برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔




