چنیوٹ(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی چنیوٹ نے شہری حدود میں بھینسیں ومویشی رکھنے والوں کے لئے آخری انتباہ جاری کرتے ہوئے مالکان کو خبردار کیا ہے کہ دی گئی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے اورسوموار 25۔ اگست سے شہری حدود میں موجود بھینسیں ومویشی ضبط کرلئے جائیں گیاورمتعلقہ مالکان کو بڑے وچھوٹے جانور کا یومیہ خرچ بھی اداکرنا پڑے گا۔مویشی مالکان ازخود جانور منتقل کرلیں بصورت دیگر دوسری کوئی آپشن نہیں۔




