34ہزار سے زائد ٹیکس دہندگان آن لائن بلنگ نظام سے منسلک

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان میں ٹیکس نظام، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور تجارتی شعبے کو جدید بنانے کیلئے اٹھائے گئے اہم اقدامات کے نتیجے میں مالی سال 2025میں ٹیکس وصولیوں میں26فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔34ہزار سے زائد ٹیکس دہندگان کو آن لائن بلنگ نظام سے جوڑا گیا جبکہ43ہزار ڈیجیٹل بلنگ مشینوں سے ٹیکس وصولی کا عمل بہتر ہوا، اے آئی سے ٹیکس چوری کی نشاندہی بہتر ہوئی جبکہ اہم صنعتی شعبوں سے اربوں روپے اضافی ٹیکس وصول کیا گیا۔ ڈیجیٹل پاکستان اقدامات کے تحت ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور آن لائن مالیاتی سہولتوں کو فروغ دیا گیا۔راست نظام کے فروغ سے مزید 5کروڑ افراد اور 11 لاکھ کاروبار آن لائن ادائیگیوں سے جڑے اور کل صارفین 13 کروڑ ہوگئے، نادرا سمیت سرکاری اداروں میں آن لائن ادائیگیوں کی سہولت سے شہریوں کیلئے فیس اور دیگر ادائیگیاں آسان بنائی گئیں۔کاروباری آسانی اور تجارت کے فروغ کیلئے پہلی بار نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 سے بڑی ٹیرف اصلاحات کا آغاز کیا گیا، ٹیرف میں کمی اور ڈیجیٹل اصلاحات سے کاروباری سرگرمیوں اور برآمدات کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں