گوجرہ ( نامہ نگار)کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کے نیچے آکرپچاس سا لہ شخص نے زندگی کا خا تمہ کرلیا ۔ معلو م ہوا ہے شالیمار ایکسپر یس فیصل آ باد سے کراچی جا رہی تھی کہ ڈجکوٹ روڈ کبوترانوالہ قبرستا ن کے قریب پچاس سا لہ شخص نے ٹرین کے نیچے کو د گیا جس کے نتیجہ میں اسکا سر دھڑ سے الگ ہوگیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جا ں بحق ہو گیا جس کی شنا خت رفیق سکنہ 156 گ ب سے ہو ئی ہے اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کرکے ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دی ہے ۔




