فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق 66فٹا بازار منصورآباد کی بیو ٹیفکیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔انہوں نے بازار کی خوبصورتی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے مزید تیزی لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مقررہ ٹائم فریم میں بازار کی بیوٹیفکیشن کا کام مکمل کیا جائے۔انہوں نے موقع پر اہل علاقہ سے ملاقات کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر فیصل آباد کے بازاروں کی خوبصورتی کو اچھوتے ڈیزائن کے مطابق اجاگر کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں اس سے قبل3 بازاروں کہ بیوٹیفکیشن مکمل کی جاچکی ہے اور مرحلہ وار بازاروں کی بیوٹیفکیشن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے سرگودھا روڈ پر سڑک کی مرمت وبحالی کے کاموں کا معائنہ بھی کیا اورکوالٹی یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے چوک گھنٹہ گھر کا دورہ کرکے کچہری بازار کی مکمل ہونے والی بیوٹیفکیشن کا مشاہدہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے باغ جناح میں قائم ای لائبریری کا بھی دورہ کیا اور لائبریری کو کتب بینی کے شوقین کے لئے تحفہ قرار دیا۔




