پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ممنوع اجزا کے استعمال، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی دودھ کی فروخت پر ایک یونٹ سیل کرادیا۔شہر کے داخلی اور خارجی راستو ں پر ناکہ بندی کر کے دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 14ہزار لیٹر دودھ کو جدید لیکٹو سکین مشین سے چیک کیا گیا۔علاوہ ازیں ملک شاپس کی چیکنگ کے دوران1560 لیٹر دودھ کو چیک کیا گیااور140 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف جبکہ 43 ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف فوڈ پوائنٹس اور سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹس کو بھی چیک کیا۔دوران معائنہ صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات جبکہ ورکرز کے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئیجس پر 38ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نیمجموعی طور پر 135 انسپکشنز کیں اورقوانین کی خلاف ورزی پر 93ہزارروپے کے جرمانے،3کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات تلف کرائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں