زین العابدین انڈر18ہاکی کیمپ کیلئے سلیکٹ

فیصل آباد (سٹاف ر پو رٹر) اسلام آ باد میں انڈر 18 ہاکی کیمپ جاری’ فیصل آباد ہاکی اکیڈمی کے زین العابد ین کیمپ کیلئے سلیکٹ ہو گئے’ اس سے پہلے میاں زین ا لعا بدین فیصل آباد ڈسٹرکٹ کی طرف سے فیصل آ باد انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں جس نے انٹر ڈویژ ن ہاکی ٹورنامنٹ جیتا اورآل پنجاب انٹر ڈویژن ہاکی ٹورنا منٹ میں فیصل آباد ڈویژن ٹیم کا حصہ بنے’ میاں زین العابدین چیف منسٹر انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلیکٹ ہو کر ڈسٹرکٹ ٹیم کا حصہ بنے اور ڈسٹرکٹ کی ٹیم ڈویژن چمپئن بنی اور انٹر ڈویژن پنجاب ٹورنامنٹ میں فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم کی طرف سے حصہ لیا اور بہترین ہاکی کھیلی اورآل پاکستان انڈر 18کیمپ کے لئے سلیکٹ ہوئے۔ فیصل آباد کے شہریوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ میاں زین العابدین آگے چل کر ناصرف فیصل آباد بلکہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں