ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) فیسکو سب ڈویژن جھنگ روڑ کی نا اہلی اور غفلت کے باعث شہری بغیر بجلی کے وقت گزارنے پر مجبور’ کمپلینٹ نمبرز پر گھنٹوں فون کالز کرنے پر بھی کوئی سنوائی نہ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سدھار میں بارش کے باعث گھریلو صارفین کی بجلی بند ہونے پر شکایات درج کرانے کیلئے شہری گھنٹوں کمپلینٹ نمبرز پہ کالز کرتے رہے ایس ڈی او سمیت کسی نے بھی شہریوں کی کال سننا گوارہ نہ کیا جس کی وجہ سے بارش کے بعد گرمی اور حبس نے گھریلو خواتین,بچوں کا برا حال کر دیا شدت کی گرمی میں پانی کے بغیر گزارا نا ممکن ہو جاتا ہے۔ فیسکو سب ڈویژن جھنگ روڑ کی نا اہلی’ غفلت’ بے حسی’ افسر شاہی کھل کر سامنے آ گئی اپنے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دینے کے عادی ہو چکے ہیں کیونکہ کونسا کسی نے زمینی حقائق دیکھنے ہوتے ہیں۔ شہریوں رانا بشارت علی’ رانا زاہد رشید’ مدثر الٰہی’ محمد انور جٹ’ فہد علی و دیگر نے اعلیٰ حکام سے فیسکو سب ڈویژن جھنگ روڑ کے افسران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔




