امام حسین کی عظیم قربانی کو اپنے لئے مشعل راہ اپنانا ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سینٹرل چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن خالد محمود چیمہ، سینئر وائس چیئر مین شیخ خالد عزیز مخی،زونل وائس چیئر مین عامر نثار،سابق چیئر مین چوہدری محمد نواز،چوہدری جاوید صادق کاہلوںنے کہا ہے کہ حضرت امام حسین اوران کے رفقا کی عظیم قربانیاں انسانیت پر احسان عظیم ہیں واقعہ کربلا ہمیں صبر ،تحمل ،برداشت کا درس دیتا ہے ہمیں اپنے ذاتی ،فروعی ،لسانی اختلافات کو ختم کرکے حضرت امام حسین کی قربانی کو اپنے لیے مشعل راہ بنانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ واقعہ کربلا بھائی چارے، محبت اور صبر کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسین نے دین کی آبیاری کے لیے پورا کنبہ قربان کر دیا میدان کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین نے اسلام کو زندہ رکھنے کے لیے اپنے، صحابہ کرام اور اہل بیت ِعظام کی لا زوال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے میدان کربلا میں اپنے رفقا کے ہمراہ جام شہادت نوش کر کے رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کو پیغام دیا کہ حق کی خاطر ڈٹ جانا ہی مسلما ن کا حقیقی شیوہ ہے۔ امت مسلمہ کے مادیت پسند اور ڈرپوک مسلمان لیڈران مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز تک اٹھانے سے قاصر ہیں۔باطل کے خلاف جرت سے اس وقت تک ڈٹے رہو جب تک یہ نیست و نابود نہ ہو جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں