بانی PTIکی رہائی کیلئے کوئی تحریک نہیں چلے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوئی تحریک نہیں چلے گی نہ اس کے ارکان باہرنکلیں گے نہ عوام-جوارکان متفق اورمتحدنہ ہوں وہ تحریک نہیں چلا سکتے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو اب علم نہیں کہ وہ علیمہ خان کے فیصلوں پر عمل کریں گے یابشریٰ بی بی کے، مرکزی اور پنجاب حکومت ملک اور عوام کومشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیڑھ برس میں متحرک ہوکر مہنگائی کو وسیع پیمانے پر کم کرکے 2018میں بدحال ہونے والے لوگوں کو خوشحال بنا دیا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والوں کا ملک وقوم کے لیے نہ پہلے کوئی ایجنڈاتھانہ اب ہے۔ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے ادوار میں ملکی ترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کیا اور وعدوں دعوئوں کو100فیصد یقینی بنایاجبکہ پی ٹی آئی نے اپنے تمام وعدوں دعووں پر یوٹرن لے کر ثابت کیاکہ وہ منحرف ہونے والی جماعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا آپنے کردارکی وجہ سے کوئی سیاسی مستقبل نہیں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آ ئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں