چیف ایگزیکٹو فیسکو کے حکم پر وولٹیج مسائل پر قابو پانے کے اقدامات کاآغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کے احکامات پر وولٹیج کے مسائل پر قابو پانے کیلئے ٹو فیزٹرانسفارمز کوتھری فیزمیں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فیسکوکے مختلف آپریشن سرکلز جن میں فرسٹ، سیکنڈ، جھنگ اورسرگودھا سرکل شامل ہیں گذشتہ ماہ کے دوران19ٹوفیز ٹرانسفارمرز کو تبدیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو فرسٹ سرکل میں 200کے وی اے کے دوٹرانسفارمرز، سیکنڈ سرکل میں 100کے وی اے کے دواور200کے وی اے کے9 ٹرانسفارمرز، جھنگ سرکل میں 200کے وی اے کا ایک ٹرانسفارمر، سرگودھا سرکل میں 50کے وی اے کے دو اور 100کے وی اے کے تین ٹرانسفارمرز کو تبدیل کیا گیا۔ فیسکو ترجمان محمد سعیدرضا کے مطابق ٹو فیز ٹرانسفارمرز کی تبدیلی سے ان علاقوں سے موصول ہونے والی وولٹیج کی کمی بیشی کی شکایات کو دور کرنے میں مدد ملے گی جس سے نہ صرف صارفین کے وولٹیج کے مسائل حل ہوں گے بلکہ صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں