گوجرہ ( نامہ نگار) مسلح ڈاکو ئو ں نے موٹر سائیکل سواربنک ملازم کونہ رکنے پر فا ئرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چنیوٹ موڑ جھنگ کا بنک ملازم فضل حسین اپنی موٹر سا ئیکل نمبری TSM3627 پر سوار ہوکر چک نمبر 280 ج ب کی طرف جا رہا تھا کہ چک نمبر 93 ج ب کے قریب موٹر سا ئیکل سواردو نامعلوم مسلح ڈا کو ئو ں نے اسکو روکنے کی کوشش کی تو اس نے موٹر سا ئیکل بھگا دی جس پر ڈا کوئو ں نے اس پر فا ئرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا ڈا کو اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی اور موبا ئل فون چھین کر فرار ہو گئے شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیاجہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔ علا وہ ازیں چک نمبر 357 ج ب کا عابد علی ریت سپلا ئی کا کا م کرتا ہے جو ٹریکٹر ٹرالی پر اپنے گا ئو ں آ رہا تھا کہ گائو ں کے قریب تین موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوئو ں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے وارداتوں کی اطلا ع صدر پو لیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے ۔




